مقام امام مہدی(ع) کی انتظامیہ کی طرف سے ماہ رمضان کے لائحہ عمل کی کامیابی کا اعلان

روضہ مبارک عباس(ع) کے شعبہ مقام امام مہدی(ع) نے ماہ رمضان کے لئے بنائے گئے اپنے خدماتی وعبادتی لائحہ عمل کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ بالا شعبہ کے معاون سربراہ انجینئر مہدی محمد موسوی نے کہا کہ ہمارے شعبہ نے ماہِ مبارک کے دوران مراسمِ عبادت کی خاطر اس مقدس مقام میں آنے والے زائرین کے لیے ایک مکمل سروس پلان تیار کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا شعبہ ہر سال رمضان المبارک میں زائرین کی خدمت کے لیے مختلف امور سرانجام دیتا ہے کہ جن میں زائرین کی مقام امام مہدی(ع) میں آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے اقدامات، افطار کے وقت سے آدھی رات تک روزہ داروں کو کھانا فراہم کرنا، اس کے علاوہ زائرین کے بیٹھنے کے لئے جگہیں تیار کرنا۔

انہوں نے بتایا کہ مقام امام مہدی(ع) میں ختم قرآن کی متعدد محافل کا انعقاد کیا گیا، شرعی سوالات کے جوابات دینے کے لیے جگہیں مختص کی گئیں، اہل بیت(ع) سے منسلک ایام جیسے جشن میلاد امام حسن(ع) اور یوم شہادت امام علی(ع) کا احیاء کیا گیا اور شبہائے قدر کے اعمال کی ادائیگی کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: