مبارک باد پیش کرنے کے لیے آنے والے مہمانوں سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی کی ملاقات

آج بروز ہفتہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے عید الفطر کی مبارک باد پیش کرنے کے لیے آئے ہوئے مہمانوں اور وفود سے ملاقات کی۔

اس دوران روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین، روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے اراکین اور مختلف شعبوں کے سربراہان اور عہدیداران بھی اس موقع پر مہمانوں کے استقبال کے لیے موجود تھے جہاں سب نے ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ آج بڑی تعداد میں کربلا کے قبائلی سرداروں، نامور شخصیات، سرکاری افسران، مختلف محکموں کے نمائندوں اور سیکیورٹی فورسز کے کمانڈروں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی اور مبارک باد پیش کی۔

اسی طرح روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے بھی متولی شرعی اور سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی اور انھیں مبارک باد پیش کی اور ملک اور عوام کے لیے امن و سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: