علامہ صافی نے اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری کے مفہوم کو راسخ کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے مفہوم کو راسخ اور مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار روضہ مبارک امام حسین(ع) کے متولی شرعی شیخ عبدالمہدی کربلائی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے حاضرین سے اپنے مختصر خطاب میں کہا:

اللہ تعالیٰ آپ کے ایام کو ہمیشہ باسعادت قرار دے، آپ کی اطاعات کو قبول فرمائے اور ہم سب کو کشائش سے نوازے، میں روضہ مبارک امام حسین(ع) سے آنے والے اپنے معزز اور فاضل بھائیوں کہ جن میں سب سے پہلے میرے بھائی عزت مآب شیخ عبد المہدی کربلائی، محترم سیکرٹری جنرل اور علماء کرام کا اپنے مولا وآقا حضرت ابو الفضل العباس(ع) کے روضہ مبارک میں خیر مقدم کرتا ہوں۔

بعض بھائیوں نے مجھ سے کوئی ایسی مختصر گفتگو کرنے کا کہا ہے کہ جو ہم سب کے لیے یادگار اور مفید ہو، درحقیقت ہم ایسی جگہوں پر ہیں جہاں اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو اذن دیا ہے وہ وہاں کی زیارت کا شرف حاصل کریں، اور یہ جگہیں ہم سے شکر گزاری کے تصور کو فروغ دینے کا تقاضا کرتی ہیں، ہو سکتا ہے کہ یہ تصور ہم سے پوشیدہ ہو، لیکن بندے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان تعلق کی ایک ذمہ داری ہمیشہ شکر گزار رہنا ہے۔

باقی خطاب سے آگاہی کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:
https://alkafeel.net/news/index?id=18692&lang=ar
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: