الکفیل یونیورسٹی میں طب کی تدریس کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد

الکفیل یونیورسٹی کی طرف سے میڈیکل کالجوں کے اساتذہ کے لیے "طب کی تدریس کا طریقہ کار" کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

یونیورسٹی کے سربراہ أ. د نورس شهيد الدهان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ورکشاپ کا موضوع بہت اہمیت کا حامل ہے، اس ورکشاپ میں تدریسی عملہ کو طبی تدریس کے حوالے سے بہترین عالمی یونیورسٹیوں میں اختیار کیے جانے والے جدید ترین طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا تاکہ اسے الکفیل یونیورسٹی کے کالجوں کے تدریسی نصاب میں عملی طور پر استعمال کیا جا سکے کیونکہ یونیورسٹی کی فیکلٹیز کو جدید علوم سے متعارف کروانا اور ان میں انھیں عملی طور پر لاگو کرنا بہت اہم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ میں الکفیل یونیورسٹی اور نجف گورنریٹ کے میڈیکل کالجوں کے اساتذہ نے شرکت کی اور اس ورکشاپ کے ذریعے یونیورسٹی نے ایک طرف تو نصاب کو اپ گریٹ کرنے کا پیغام دیا ہے اور دوسری طرف اس سے معاشرے کی خدمت میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ہے سوالات، خصوصی استبیانات اور تمام استفہامات کے جوابات اور حاضرین کی فعّال شرکت جیسے ورکشاپ کے تقاضوں و ضروریات کی بدولت تمام شرکاء کو برٹش رائل کالج سے سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔


عراق میں برطانوی رائل کالج کے مشیر أ. د. هلال الصفار نے کہا ہے کہ اس ورکشاپ کا مقصد میڈیکل فیکلٹیز کے تدریسی عملے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا انھیں طبی تعلیم اور تدریسی و تشخیصی طریقہ کار کے تصور میں زبردست ترقی سے ہم آہنگ کرنا ہے، تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر قبولیت و اعتماد کو حاصل کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ آٹھ تعلیمی گھنٹوں پر محیط تھی، اور اس کے آغاز اور اختتام پر فیڈ بیک کے علاوہ حاضرین نے ایک ٹیسٹ بھی دیا۔

انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والا میڈیکل ایجوکیشن کا یہ پہلا کورس ہے، اور مستقبل کے لیے ایسے ہی متعدد کورسز ہمارے لائحہ عمل میں شامل ہیں کہ جن میں عراق اور بیرون ملک سے ٹرینرز شرکت کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: