یاسری: ترقی کرتی ہوئی عالمی ٹیکنالوجی کے ساتھ قدم ملانے کے لیے ہم ٹھوس اور تیز رفتار قدموں سے آگے بڑھ رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکر و ثقافت کے سربراہ سید عقیل یاسری نے کہا ہے کہ یہ شعبہ عالمی ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لئے مستحکم اور تیز رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

اس بات کا ذکر انھوں نے نیوز سنٹر کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا کہ جسے عنقریب نشر کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ آج ٹکنیک اور ٹیکنالوجی میں ہوتی ہوئی ترقی ایسی تیزی اور ایسے مقابلے کی شکل اختیار کر چکی ہے کہ جس کا دنیا نے پہلے کبھی مشاہدہ نہیں کیا اور ہم نہیں جانتے کہ آنے والے دنوں میں ہمیں کیا کیا نظر آئے گا۔

انھوں نے بتایا کہ اس ترقی کرتی ہوئی الیکٹرانک ٹکنیکس کی روشنی میں، ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس ترقی کے ساتھ قدم ملانے کے لیے ہم ٹھوس اور تیز رفتار قدموں سے آگے بڑھ رہے ہیں اور معین کردہ متعلقہ افراد اور طبقات تک صحیح سوچ کو پہنچانے کے لیے اسے بروے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: ہم اپنی ایپلیکیشنز اور ویب سائٹس کے ذریعے اور اس شعبے میں ماہرین کی خدمات حاصل کر کے تکنیکی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے اور ضروری آلات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ یہ امور ہمارے اختیار کردہ اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: