شعبہ فکر وثقافت کی طرف سے ایک نئی کتاب (الحديث في الدراسات الاستشراقية) کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکر و ثقافت کی جانب سے حال ہی میں ایک نئی کتاب (الحديث في الدراسات الاستشراقية) شائع کی گئی ہے۔

مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے اسلامک سنٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کی سرپرستی میں سے شائع ہونے والی یہ کتاب مؤلفین کے ایک گروپ کی کاوشوں کا ثمرہ ہے اور اسے سید مرتضی مداحی نے ترتیب دیا ہے۔

یہ کتاب مستشرقین کے حدیث کے حوالے سے مطالعات و دراسات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جو اس حوالے سے ناصرف ایک رپورٹ ہے بلکہ مستشرقین کی حدیث کے بارے میں بعض آراء کا تنقیدی جائزہ بھی ہے۔

اس کتاب میں شامل زیادہ تر مضامین اس میدان میں تحقیق کاروں نے لکھے تھے اور معروف علمی رسالوں میں شائع بھی ہو چکے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: