شعبۂ مضیف کی خدمات سے رمضان اور ایامِ عید کے دوران ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ افراد نے استفادہ کیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ مضیف نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے دوران مضیف کی جانب سے پیش کی جانے والی کھانے کی خدمات سے ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ افراد نے استفادہ کیا۔

مضیف کے معاون سربراہ سید علاء عبد الحسین نے کہا ہے کہ مضیف کا عملہ ماہ رمضان میں افطار اور سحری کے دوران کھانا تیار کرنے اور انھیں الحوارہ زینب(ع) سٹریٹ، امام علی الہادی(ع) کمپلکس کے قریب زائرین میں تقسیم کرنے میں سرگرم عمل رہا، اور اسی طرح روضہ مبارک کے اندرونی صحن میں پورا ماہ نمازیوں میں بھی افطار تقسیم کیا جاتا رہا، اس کے علاوہ روضہ مبارک کے خدام کو بھی مضیف کی طرف سے سحر اور افطار کے وقت کھانا فراہم کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مضیف نے ماہ رمضان اور عید الفطر کے دنوں میں زائرین میں 550,000 سے زیادہ تیار کھانے کے پیکٹس تقسیم کیے کہ جو متعدد انواع کے کھانوں پر مشتمل تھے۔

عبدالحسین نے بتایا کہ افطار اور سحر کے درمیانی وقت میں اور ایام عید کے دوران مضیف کی طرف سے بڑی مفدار میں مٹھائیاں، جوسز، بیکری مصنوعات اور پھلوں کو بھی زائرین میں تقسیم کیا جاتا رہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: