برازیل کے سفیر کا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متعدد طبی، تعلیمی اور صنعتی منصوبوں اور سائٹس کا دورہ

عراق میں تعینات برازیل کے سفیر مسٹر لوئس سانتوس نے صحت، صنعت اور تعلیم کے میدان میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبوں اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بے حد سراہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضی ضیاء الدین نے کہا، "برازیل کے سفیر نے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ اور حرم مطہر کے سیکرٹری جنرل کے دفتر کے ڈائریکٹر کے ہمراہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد طبی، تعلیمی اور صنعتی منصوبوں اور سائٹس کا دورہ کیا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ برازیل کے سفیر نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا دورہ بھی کیا اور وہ روضہ مبارک، کربلا مقدسہ اور اس کے روحانی ماحول سے بہت متاثر ہوئے۔ برازیلی سفیر نے روضہ مبارک کی انتظامی صلاحیتوں اور کمیونٹی کو فراہم کردہ خدمات کو بھی بے حد سراہا۔

برازیلی سفیر مسٹر سانتوس نے کہا، "میرے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے کربلا کے مقدس شہر کا دورہ کرنے کا موقع ملا اور میں روضہ مبارک کے صنعتی منصوبوں کی جدت اور ترقی کو دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں کیونکہ یہ منصوبے ملک میں اقتصادی استحکام اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، اور یہ عراق اور اس کے عوام کی تمام شعبوں میں پیشرفت کی سمت کا تعین کرنے کے لیے ایک وژن کی حیثیت رکھتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ساتھ زرعی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: