کیمیکل لیبارٹری بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیراتی مواد کی جانچ کے لیے اہم ترین ادارہ ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ کیمیکل لیبارٹری مختلف تعمیراتی سامان کی جانچ اور انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے پر کام کر رہی ہے۔

کیمیکل لیبارٹری کے انچارج سید صفا عدنان نے کہا کہ کیمیکل لیبارٹری عمارت سازی و تعمیرات میں استعمال ہونے والے خام مال جیسے بجری، ریت، سیمنٹ، پلاسٹر اور بلاکس وغیرہ کی جانچ کرنے اور انہیں عراقی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لئے کام کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیبارٹری میں تعمیراتی مواد کی جانچ کے لیے جدید لیبارٹری ڈیوائسز اور ٹیکنالوجی دستیاب ہے جیسے کہ جرمن ایکسرے ڈیوائس، جو سیمنٹ کی جانچ اور تجزیہ کرتا ہے اور اس کے علاوہ بہت سے دوسرے آلات بھی۔

انہوں نے بتایا کہ تعمیراتی مواد کے نمونوں کے تجزیہ کے لئے انہیں سوالات، متعلقہ معلومات اور خفیہ کوڈ کے ساتھ لیبارٹریوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، تاکہ جانچ کرنے والے کو معلوم نہ ہو سکے کہ یہ نمونے کس کمپنی سے تعلق رکھتے ہیں، پھر ڈیٹا ریکارڈ کیا جاتا ہے اور ٹیسٹ کی نوعیت اور اس کے نتائج سے متعلق معلومات مرتب کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیبارٹری کے پاس عراقی ایکریڈیٹیشن سرٹیفکیٹ ہے اور ملکی سطح پر جدید ترین اور اہم تجربہ گاہوں میں سے ایک ہے اور یہاں اس صنعت سے وابستہ ماہرین، انجینئرز اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افراد خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: