آئمہ بقیع(ع) کے مزارات کے انہدام کے سو سال مکمل ہونے پر تمام اہل کربلا کا مشترکہ جلوس عزاء

آئمہ بقیع (علیہم السلام) کے مزارات کے انہدام کی صد سالہ یاد میں تمام اہل کربلا نے ایک مشترکہ جلوس عزاء برآمد کیا۔

اہل کربلا کی ماتمی انجمنوں اور کربلائی مواکب نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ساتھ مل کر اس المناک سانحہ کی یاد میں ایک مشترکہ ماتمی جلوس برآمد کیا کہ جس میں اہل کربلا کے علاوہ دونوں مقدس روضوں کے شعبہ سادۃ الخدم کے ارکان اور سیکورٹی فورسز کی نمائندگی میں عباس(ع) فائٹنگ اسکواڈ، علی اکبر(ع) بریگیڈ اور محافظِ حرمین شریفین رجمنٹ نے شرکت کی۔

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے حسینی شعائر، مواکب اور ہیئات کے سربراہ سید عقیل یاسری نے بتایا ہے کہ آج اہل کربلا نے آئمہ بقیع علیہم السلام کے مزارات کے انہدام کے سانحہ کی یاد میں امام حسن مجتبیٰ(ع)، امام علی زین العابدین(ع)، امام محمد باقر(ع) اور امام جعفر صادق(ع) کے اسماء مبارکہ پر مشتمل علموں کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ سامنے بلند کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ علموں کی پرچم کشائی کی تقریب کے بعد اہل کربلا کے تمام مواکب اور ماتمی انجمنوں کا مشرکہ جلوس عزاء باب قبلہ ابی الفضل العباس(ع) سٹریٹ اور پھر ما بین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچا کہ جہاں نوحہ خواں علی وائلی نے نوحہ و مرثیہ خوانی کے فرائض سرانجام دیئے کہ جس میں اس المناک سانحہ کا ذکر کیا گیا اور جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: