فیملی کلچر سینٹر کی جانب سے (شخصیت کی مضبوطی ایک علامت اور دلیل) کے عنوان سے ایک تعلیمی لیکچر کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فیملی کلچر سینٹر کی جانب سے (شخصیت کی مضبوطی ایک علامت اور دلیل) کے عنوان سے ایک تعلیمی لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد خواتین کو مختلف خاندانی وسماجی چیلنجز اور مسائل کا سامنا کرنے اور انہیں حل کرنے کے قابل بنانا ہے۔

فیملی کلچر سینٹر کی سربراہ سیدہ سارہ الحفار نے کہا کہ "یہ لیکچر خواتین کو نفسیاتی اور خاندانی معلومات و رہنمائی فراہم کرنے کے لیے دئیے جانے والے لیکچرز کی سیریز کا حصہ ہے، اور یہ لیکچر فیملی کلچر سینٹر کی کاؤنسلر سندس محمد نے دیا، جس میں انہوں نے عورت کی متوازن شخصیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہون نے کہا کہ ایک متوازن شخصیت ہی عورت کو ان تمام مسائل کا سامنا کرنے کے قابل بناتی ہے کہ جو اس کے نفسیاتی اور خاندانی استحکام کی راہ میں حائل ہوتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، " کاؤنسلر سندس محمد نے اپنے لیکچر کے دوران ایک متوازن شخصیت کی تعمیر کے لئے اہم عناصر اور طریقہ کار کی نشان دہی بھی کی۔ "

انہوں نے کہا، "یہ لیکچر ربيبات الحوراء زينب (عليها السلام) فورم کے تحت دیا گیا تھا، یہ فورم شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے کربلا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ سے منسلک خواتین سٹاف کے لیے منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد نفسیاتی اور خاندانی مشاورت کے تصور کے بارے میں ثقافت اور بیداری کو بڑھانا، خواتین کو ترقی دینا اور اپنے خاندان کو سنبھالنے میں مدد دینا اور جدید طریقوں سے تعلیم دینا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: