ڈنمارک کے عراق میں تعینات سفیر کریستین ٹورننگ نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل عجائب گھر برائے نوادرات اور مخطوطات کا دورہ کیا۔
ڈنمارکی سفیر نے عجائب گھر کی راہداریوں میں موجود نوادرات اور ان کی اہمیت و تاریخ سے آگاہی حاصل کی اور نمائش و حفاظت کے لیے استعمال کیے گئے جدید ترین سائنسی طریقوں کو کافی سراہا اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
سفیر نے اس دورہ کے دوران روضہ مبارک کی طرف سے کیے جانے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے لیے یہ ایک بہت بڑا موقع اور بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اس شاندار جگہ کو دیکھنے کا موقع ملا۔