یونیورسٹیوں کے طلباء کی مرکزی گریجویشن تقریب کی بھرپور تیاریاں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں عراقی یونیورسٹیوں کے طلباء کی مرکزی گریجویشن تقریب کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن اور تقریب کے سرپرست سید جواد حسناوی نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) یونیورسٹیوں اور انسٹی ٹیوٹز کے طالب علموں کو خصوصی اہمیت دیتا ہے کہ جو ملکی نشاۃ کے ستون شمار ہوتے ہیں اور روضہ مبارک کی طرف سے ان کے شایان شان مرکزی گریجویشن تقریب کا انعقاد اسی بات کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) گزشتہ کئی سالوں سے عراقی یونیورسٹیوں کے طالب علموں کے لئے ایک مرکزی گریجویشن تقریب منعقد کرنے کا اہتمام کر رہا ہے۔

حسناوی نے بتایا کہ یہ تقریب اس ماہ شوال کی پندرہ تاریخ کو العمید ایجوکیشنل گروپ کی سرزمین پر منعقد ہو گی جس میں تمام گورنریٹس کی (34) یونیورسٹیاں شرکت کریں گی، اور اس میں بہت سی ایسی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گے جو یونیورسٹی کے طالب علم کی اہمیت اور ملک کے مستقبل کے لیے اس کی قدرومنزلت کو واضح کریں گی۔

مرکزی تقریب کی تیاری کرنے والی کمیٹی کے رکن سید ماہر خالد نے کہا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارہ کی سرپرستی میں عراقی یونیورسٹی کے طلباء کی دوسری مرکزی تقریب کی تیاریاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: