انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کی سیمنٹ لیبارٹری (سیمنٹ، جص اور پلاسٹر) ٹیسٹ کرنے میں مہارت رکھتی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق مختلف تعمیراتی سامان کی جانچ اور تجزیہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کا سٹرکچرل انجینئرنگ لیبارٹری ڈویژن تعمیراتی سامان کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنے اور تجزیہ کرنے کا کام کرتا ہے۔

سٹرکچرل انجینئرنگ لیبارٹری میں ٹیکنیکل ایگزامینرسید حیدر علی حسین نے کہا، "سیمنٹ لیبارٹری (سیمنٹ، جص اور پلاسٹر) ٹیسٹ کرنے میں مہارت رکھتی ہے اور ان تعمیراتی مواد کے نمونے حاصل کرنےکے بعد متعدد مراحل کے ذریعے ان کی جانچ اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔"

انہوں نے بتایا، "معائنہ جدید ترین بین الاقوامی آلات کا استعمال کرتے ہوئے قائم کئے گئے معیارات کے مطابق کیا جاتا ہے، جیسے مارٹر کو مکس کرنے کے لیے خودکار مکسر ڈیوائس، یونیفائیڈ کمپریشن اور فلیکسن انسپکشن ڈیوائس، مارٹر کے ٹیکسچر اور سختی کے وقت کی جانچ کرنے کے لیے ڈیوائس، پنوں کو اسٹیک کرنے اور توڑنے اور مارٹر کی ہمواری کو جانچنے کے لیے وائبریٹرز وغیرہ۔"

انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کی سٹرکچرل انجینئرنگ لیبارٹری کے پاس عراقی ایکریڈیشن سرٹیفکیٹ ہے اور ملکی سطح پر جدید ترین اور اہم تجربہ گاہوں میں سے ایک ہے اور یہاں اس صنعت سے وابستہ ماہرین، انجینئرز اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افراد خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: