سیکرٹری جنرل روضہ مبارک حضرت عباس(ع): عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طباء کے اعزاز میں مرکزی گریجویشن تقریب کے انعقاد کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاءالدین نے بتایا ہے کہ تعلیمی سال 2023 کے دوران عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طباء کے اعزاز میں مرکزی گریجویشن تقریب کے انعقاد کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

سیکریٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاءالدین نے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی براہ راست رہنمائی میں، عراقی یونیورسٹیوں کے طلباء کے اعزاز میں مرکزی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس تقریب کے انعقاد کے لئے شعبہ تعلقات عامہ میں یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن نے روضہ مبارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ متعدد میٹنگز کی ہیں تاکہ اس اہم تقریب کے انعقاد کے لئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "شعبہ تعلقات عامہ اورحرم مطہر کے دیگر شعبہ جات کی جانب سے پروگرام کی تیاریوں کو مکمل کرنے کے لیے کاوشیں کی گئی ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کی میزبانی کے لئے تمام تر تفصیلات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔"
انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت کرنے والے طلباء کے لئے ایک مربوط اور جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے اور مقدس شہر میں فارغ التحصیل طلباء کی آمد، تقریب کے انعقاد اور ان کے اپنے شہروں کو واپسی تک ہر مرحلے کے لئے حرم مقدس کے عملے کی جانب سے ڈسکشن سیشنز منعقد کئے گئے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام متعلقہ شعبہ جات عراقی یونیورسٹیوں کے طلباء کے لیے مرکزی گریجویشن تقریب کےانعقاد کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: