سدرن گرین بیلٹ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر شہریوں کے لئے وسیع و عریض سبزہ زار بھی بنائے جا رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سدرن گرین بیلٹ پروجیکٹ کے ذریعے کربلا کے جنوب میں 27 کلومیٹر کے رقبے کو سر سبز و شاداب بنانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور اس منصوبے کے ایک حصے کے طور پر شہریوں کے لئے وسیع و عریض سبزہ زار بھی بنائے جا رہے ہیں۔

گرین بیلٹ کے پراجیکٹ مینیجر جناب ناصر حسین مطعب نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا،"اس منصوبے کے تحت کل 22 سبزہ زار بنائے جائیں گے، جن میں سے چار سبزہ زار پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں اور انھیں فیملیز کے لئے کھولا جا چکا ہے، جبکہ باقی سبزہ زار مکمل کرنے کے لیے کام زور و شور سے جاری ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "سبزہ زار بنانے کا عمل بہت سے عوامل پر منحصر ہے، جن میں آرٹیژن کنووں کے ذریعے پانی کی فراہمی، بجلی کی فراہمی، پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال اور حفاظت شامل ہیں۔"

انہوں نے بتایا،"شہریوں کے لئے یہ سبزہ زار 27 کلومیٹر کی گرین بیلٹ میں شمال مشرق سے شروع ہو کر کربلا کے جنوب مغربی حصے تک پھیلے ہوئے ہیں، جن کا کل رقبہ تقریباً 1080 دونم ہے۔"

انہوں نے مزید کہا،" پہلےگرین بیلٹ میں شجرکاری کا عمل صرف کھجور، زیتون اور یوکلپٹس کے درختوں کی کاشت تک محدود تھا، لیکن اب سٹریس فروٹس اور دیگر پھل دار درختوں کے باغات بھی لگائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شہد کی مکھیوں کی فارمنگ بھی کی جا رہی ہے تاکہ مقامی منڈیوں کو مختلف زرعی مصنوعات فراہم کی جا سکیں۔ یہ پروجیکٹ صوبے کے ماحول کو بہتر بنانے، صحرا کو کم کرنے اور رہائشی علاقوں اور اردگرد موجود صحرائی علاقوں کے درمیان بفر زون اور قدرتی رکاوٹ کا کام کرے گا اور شہریوں کو وسیع و عریض سبزہ زار بھی فراہم کرے گا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: