عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی مرکزی گریجویشن تقریب کے لیے سینکڑوں سکارف اور جھنڈوں کی سلائی اور کڑھائی مکمل کر لی گئی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ہدایا و نذورات نے عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی مرکزی گریجویشن تقریب کے لیے سینکڑوں سکارف اور جھنڈوں کی سلائی اور کڑھائی مکمل کر لی ہے۔

شعبہ ہدایہ و نذورات میں سلائی ڈویژن کے انچارج سيد عبد الزهرة داود سلمان نے کہا، "ہمارے ڈویژن کےعملے نے ایک ہزار سے زیادہ سکارف کے ساتھ ساتھ درجنوں عراقی جھنڈوں کی سلائی مکمل کر لی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ان اسکارفس کو جدید کمپیوٹرائزڈ مشینوں کے ذریعے ڈیزائن اور سلائی کیا گیا تھا، جبکہ ڈویژن کے ملازمین نے انہیں حتمی شکل دی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ اسکارف اور جھنڈوں کی تیاری میں اعلیٰ قسم کا کپڑا استعمال کیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام متعلقہ شعبہ جات عراقی یونیورسٹی کے طلباء کے لیے مرکزی گریجویشن تقریب کے انعقاد کے لیے ہر سطح پر بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: