دوسری مرکزی گریجویشن تقریب: 3,000 یونیورسٹی طلباء نے حضرت عباس(ع) کی بارگاہ میں وطن کی خدمت کا حلف اٹھایا

عراق کی مختلف یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے تقریباً 3,000 طلباء نے آج جمعہ کی سہ پہر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں وطن کی خدمت کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی یہ تقریب تعلیمی سال 2023 کے دوران عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی دوسری مرکزی گریجویشن تقریب کی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے عراقی یونیورسٹیوں سے اس سال فارغ التحصیل ہونے والے طباء کے اعزاز میں دوسری مرکزی تقریب کا انعقاد نیشنل الکفیل یوتھ پراجیکٹ کے تحت اس نعرے کے ساتھ کیا گیا ہے: ( من أرض كربلاء يُثمر العطاء.. دفعة من هدي القمر الثانی).
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور شہدائے عراق کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن ڈاکٹرعباس رشید موسوی نے روضہ مبارک کے سامنے طلباء سے وفاداری اور ایمانداری کے ساتھ وطن اور انسانیت کی خدمت کا حلف لیا۔

اس سے پہلے طلباء نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام حاضری کی سعادت حاصل کی اور پھر ما بین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں داخل ہوئے اور شرف زیارت حاصل کیا۔

آج بروز جمعہ عراقی یونیورسٹیز کے طلباء کے لیے مرکزی گریجویشن تقریب کی سرگرمیاں شروع ہوئیں، جس میں ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء شرکت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: