عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کی گریجویشن تقریب کا آغاز ہو چکا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے عراقی یونیورسٹیوں سے اس سال فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے اعزاز میں دوسری سالانہ مرکزی گریجویشن تقریب کی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ تقریب نیشنل الکفیل یوتھ پراجیکٹ کے تحت (من أرض كربلاء يُثمر العطاء.. دفعة من هدي القمر الثانی) کے نعرے کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے۔

العمید ایجوکیشنل کمپلیکس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل الشامی، مجلس ادارہ کے اراکین، متعدد شعبہ جات کے سربراہان، دسیوں یونیورسٹیوں اور کالجوں کے سربراہان، اعلی علمی و دینی شخصیات اور طلباء نے شرکت کی۔

اس تقریب کے پہلے حصے میں تقریباً 3,000 طلباء نے آج جمعہ کی سہ پہر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں وطن کی خدمت کا حلف اٹھایا۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن ڈاکٹرعباس رشید موسوی نے طلباء سے وفاداری اور ایمانداری کے ساتھ وطن اور انسانیت کی خدمت کا حلف لیا۔

اس سے پہلے طلباء نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام میں حاضری کی سعادت حاصل کی اور پھر ما بین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں داخل ہوئے اور شرف زیارت حاصل کیا۔

آج بروز جمعہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سےعراقی یونیورسٹیز کے طلباء کے لیے مرکزی گریجویشن تقریب کی سرگرمیاں شروع ہوئیں، جس میں ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء شرکت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: