شعبہ فکر و ثقافت کے وفد کی المستنصریہ یونیورسٹی مں منعقد کی جانے والی خصوصی کانفرنس برائے انسانی علوم کی افتتاحی تقریب میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کے وفد نے عراقی وزارت ثقافت کے تعاون سے المستنصریہ یونیورسٹی کے کالج آف ایجوکیشن میں انسانی علوم سے متعلق منعقد کی جانے والی چھبیسویں خصوصی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ افریقی مطالعاتی مرکز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ کانفرنس میں مرکز کے وفد کی شرکت سائنسی اور علمی اداروں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ان کے ساتھ ثقافتی، سائنسی اور فکری تعاون کو بڑھانے کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس میں عربی زبان، قرآنی علوم، طریقہ تدریس، تاریخ و جغرافیہ، تعلیمی اور نفسیاتی علوم اور نفسیاتی مشاورت کے موضوعات پر سماجی حقائق کی روشنی میں گفتگو کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: