روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں منعقد کئے جانے والے پہلے آن لائن ہیریٹیج مقابلے (مآثر) کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس مقابلے کے فاتحین کا انتخاب بذریعہ الیکٹرانک قرعہ اندازی کیا گیا ہے۔
یہ مقابلہ شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے منسلک کربلا ہیریٹیج سنٹر کی زیر نگرانی رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ شروع کیا گیا تھا اور اس میں کربلا کے علماء کرام اور مشائخ سے متعلق پانچ سوالات شامل تھے۔
اس مقابلے میں سویڈن، لبنان، ایران، سعودی عرب اور عراق سے (562) شرکاء نے حصہ لیا جن میں سے (456) شرکاء نے درست جوابات دیئے۔
درست جوابات والے افراد میں سے دس فاتحین کا انتخاب الیکٹرانک قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا ، اور اس مقابلے کےعراقی شرکاء کے نتائج درج ذیل ہیں:
1- زهراء حسن واعي / ذي قار.
2- سيد أبو القاسم أحمد مختار /لنجف اشرف.
3- قصي عبد عبيس/ كربلاء مقدسہ.
4- ميسون جبار فصيص/ بابل.
5- قاسم جحيل خزعل/ كربلاء مقدسہ.
6- مرتضى عبد الله دينار/ واسط - العزيزية.
7- قطر الندى عباس فاضل/ كركوك.
8- حوراء ناصر حسين/ نجف اشرف.
9- علي محسن زغير/ ذي قار.
10- عباس حسين محان/ كربلاء مقدسہ.
اس مقابلے کے غیر ملکی فاتحین ہیں:
1- اشتیاق علی غالب عبدالحسین / سویڈن۔
2- معصومہ جواد عبداللہ / سعودی عرب - الاحساء۔
3- ثمر محمد سماحہ/ لبنان - بعلبیک - ہرمل۔
4- محسن عبدالمالکی/قم، ایران۔
اس مقابلے کا مقصد کربلا کے علمائے کرام اور مشائخ کے علمی ورثے کو زندہ کرنا ہے، اور معاشرے کو اس پر توجہ دینے، اسے پڑھنے اور اس پر بھروسہ کرنے کی طرف راغب کرنا ہے، کیونکہ یہ ہمارا ایک اہم علمی خزانہ ہے جیسے پھیلانا، ورثے کے طور پراسے محفوظ کرنا اور اس سے مستفید ہونا چاہیے۔ فاتحین کو اعزاز دینے کے لئے تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔