الکفیل یونیورسٹی کے ڈینٹل کلینکس شہریوں کو بلامعاوضہ طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں

الکفیل یونیورسٹی کے ڈینٹل کلینکس شہریوں کو بلامعاوضہ طبی خدمات اور علاج فراہم کر رہے ہیں

ڈینٹل کلینک کے سپروائزر ڈاکٹر علی فلاح حسن نے بتایا ہے کہ ان کلینکس میں طلباء یونیورسٹی کے پروفیسرز کی زیر نگرانی کام کرتے ہوئے طبی خدمات فراہم کرتے ہیں، کلینکس میں طلباء کو خصوصی کمیٹی کی جانب سے ضروریات کے مطابق ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں اور طلباء کو عملی تربیت کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں جس سے ایک جانب شہریوں کو مفت طبی سہولیات میسر ہیں اور دوسری جانب یہ پریکٹس طلباء کو امتحانات میں اچھی کارکردگی دکھانے کے قابل بناتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ممتاز طالب علموں سمیت تمام طلباء کے ہر قدم پر ان کے ساتھ رہتے ہیں، اور یونیورسٹی گریجویشن کے بعد بھی ان سے رابطہ میں رہنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ پوسٹ گریجویٹ، مطالعہ اور دندان سازی کے دیگر امکانات کے لئے حقیقی واقفیت حاصل کر سکیں۔

الکفیل یونیورسٹی میں ڈینٹسٹری کالج کے طالب علم سجاد عاقل موسیٰ نے کہا: یونیورسٹی طلباء کو جدید آلات اور بہترین معیار کے مواد کی فراہمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل پروفیسرز اور معاون سٹاف کی خدمات کے ذریعے کامیاب ڈینٹسٹ بننے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: