بغداد میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی شاخ کا افتتاح.......

افتتاحی تقریب کا منظر
پوری دنیا میں قرآنی نور کو پہنچانے کے عزم کے ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا قرآن انسٹی ٹیوٹ جہاں جگہ جگہ قرآنی محافل اور دیگر قرآنی پروگراموں کا مسلسل انعقاد کر رہا ہے وہاں مؤمنین اور نئی نسل کو قرآنی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لئے جگہ جگہ انسٹی ٹیوٹ کی ذیلی شاخیں بھی کھول رہا ہے......
اسی سلسلہ میں قرآن انسٹی ٹیوٹ نے حال ہی میں بغداد کے منطقہ حی الشعب میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کی نئی شاخ کا افتتاح کیا ہے تاکہ علاقہ کے لوگ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے طلوع ہونے والی قرآنی نور سے استفادہ کر سکیں.
افتتاحی تقریب میں بغداد کی بہت سی علمی، سماجی شخصیات نے شرکت کی اور اس سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی خدمات کو سراہا.
افتتاحی تقریب سے با ترتیب آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے وکیل شیخ طارق بغدادی، قرآن انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل شیخ جواد نصراوی، بغداد میں کھلنے والے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ارکان شیخ مخلد ساعدی اور شیخ نبیل ساعدی نے خطاب کیا.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: