الکفیل کمپنی فار پبلک انویسٹمنٹ کی جانب سے 120 ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر کاشت کی گئی گندم کی کٹائی شروع

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل کمپنی فار پبلک انویسٹمنٹ نے 120 ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر کاشت کی گئی گندم کی کٹائی شروع کر دی ہے۔

مذکورہ بالا کمپنی میں شعبہ زرعی امور اور لائیو سٹاک کے سربراہ انجینئر علی مزعل نے کہا، " الکفیل کمپنی فار پبلک انویسٹمنٹ کے زرعی ماہرین اور معاون سٹاف کی زیر نگرانی 1200 دونم (120 ہیکٹر) سے زیادہ رقبے پر گندم اور جو کی فصلیں کاشت کی گئی تھیں جس کی کٹائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ "الکفیل کمپنی کے بركات أمّ البنين اور بركات أبي الفضل العباس(عليهما السلام) فارمزمیں گندم اور جو کی فصلیں لگائی گئی تھیں جو اپنی پیداواری خصوصیات، معیار اور غذائی اہمیت کے لحاظ سے بہت اعلیٰ ہیں اور ہم اس سیزن میں گندم کی اچھی پیداوار کی توقع کر رہے ہیں، "

انہوں نے کہا، "فصل کے ایک حصے کو کمپنی کے کارخانے میں فیومیگیٹ کرنے کے بعد وزارت تجارت کو فروخت کیا جاتا ہے، اور دوسرے حصے کو فومیگیٹ کر کے خصوصی اسٹورز میں محفوظ کیا جاتا ہے تاکہ اگلے سیزن کے بیج کے طور پر استعمال کیا جا سکے، جبکہ فصل کی باقیات کو جانوروں کے چارے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا، " رواں سال دو اقسام کی گندم الوفية اورالرميلي کاشت کی گئی ہے اور جنہیں دو مختلف طریقوں سے سیراب کیا گیا تھا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: