ڈائریکٹر عرب تنظیم (ACSAD): الفردوس زرعی منصوبہ عراق میں غذائی تحفظ اور مقامی مارکیٹ کو معیاری غذائی اجناس فراہم کرنے کی نمائندگی کرتا ہے

عرب لیگ کے سینٹر فار دی اسٹڈیز آف ڈرائی ایریاز اینڈ ایرڈ لینڈز (ACSAD) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرالدین العبید نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زرعی منصوبے الفردوس کو بے حد سراہا ہے۔ الفردوس زرعی منصوبہ کربلا کے صحرا ئی علاقوں کو قابل کاشت بنانے اور ملک میں زرعی شعبے کو ترقی دینے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے شروع کئے گئے اہم اور اسٹریٹجک زرعی منصوبوں میں سے ایک ہے۔

سینٹر فار دی اسٹڈیز آف ڈرائی ایریاز اینڈ ایرڈ لینڈز (ACSAD) کے ڈائریکٹر نے کہا کہ "عراق میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا فردوس زرعی منصوبہ زرعی میدان میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والا ایک ایک اہم منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ بوائی ، کٹائی اور آبپاشی کے جدید طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے ریگستانی اور خشک علاقے پر قائم کیا گیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس پراجیکٹ کے دورے کے دوران، ہم نے یہاں کاشت کی جانے والی اہم ترین زرعی اجناس اور فصلوں جیسا کہ آلو، سبزیاں، گندم اور دیگر کے بارے میں جانا ہے اور یہ منصوبہ عراق میں غذائی تحفظ اور مقامی مارکیٹ کو معیاری غذائی اجناس فراہم کرنے کی نمائندگی کرتا ہے۔"

انہوں نے کہا، "اس اہم منصوبے کو مزید وسعت دینے کے لیے ہم مشترکہ تعاون کے قیام اور تجربات کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔"

اس موقع پر بین الاقوامی اللواء کمپنی کے ڈائریکٹر انجینئر عادل المعمار نے کہا کہ "الفردوس پروجیکٹ کی انتظامیہ نے لیگ آف عرب سٹیٹس کی تنظیم ACSAD کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرالدین العبید ، ان کے ہمراہ وفد اور وزارت آبی وسائل کے عملے کو اس زرعی منصوبے کی تفصیلات، اس کی اہم ترین کامیابیوں اور قومی زرعی شناخت کو بحال کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں ایک تفصیلی بریفنگ دی۔ "

انہوں نے مزید کہا، " عرب تنظیم کے ڈائریکٹر نے فردوس زرعی پراجیکٹ کی تعریف کی، اس منصوبے کے مختلف زرعی، ماحولیاتی اور پیداواری پہلوؤں سے واقفیت حاصل کی، کیونکہ یہ منصوبہ ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اہم ترین زرعی فصلیں پیدا کرتا ہے۔ "

انہوں نے کہا کہ "وفد کے لئے مرتب کئے جانے والے اس دورے کا مقصد انہیں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی زرعی میدان میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کرنا، صحرائی زمینوں میں زراعت کے لیے موزوں قدرتی ماحول پیدا کرنے کے لیے سرمایہ کاری کرنا اور زرعی شعبوں میں تجربات کے تبادلے اور مشترکہ تعاون کو بڑھانا ہے۔

فردوس زرعی پراجیکٹ کا دورہ کرنے کے بعد عرب تنظیم کے وفد نے عراقی وزارت آبی وسائل کے عملے کے ہمراہ روضہ مبارک حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام میں حاضری کا شرف حاصل کیا اور روضہ مبارک کا الکفیل میوزیم بھی دیکھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: