شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے نائیجیریا میں عقائدی اور فقہی لیکچرز جاری ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے نائیجیریا کے شہر کدونا میں عقائدی اور فقہی موضوعات پر لیکچرز کا انعقاد جاری ہے۔

شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سنٹر فار افریقن سٹڈیز کی جانب سے ان لیکچرز اور خصوصی کورسز کا انعقاد افریقی کمیونٹی کو مذہبی، ثقافتی اور نظریاتی طور پر حقیقی اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت اور فکر سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔

سنٹر کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ افریقی ممالک میں مبلغین کو بھیجنے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے تاکہ براعظم افریقہ میں میں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کے لیے کورسز اور لیکچرز کا انعقاد کیا جا سکے۔ "

انہوں نے کہا کہ ہمارے مرکز کے مبلغ شیخ ابراہیم موسی نے نائیجیریا کے شہر کدونا میں فقہی وعقائدی لیکچرز دییے جن میں انہوں نے مکتب اہل بیت علیہم السلام کی عقائدی اور فقہی خصوصیات کو بیان کیا تاکہ افریقی براعظم میں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں اور مومنین کو حقیقی دینی تعلیمات فراہم کی جا سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: