قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے الہندیہ میں (رحيق التلاوة) کے عنوان سے ہفتہ وار قرآنی محافل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس نے الہندیہ میں (رحيق التلاوة) کے عنوان سے ہفتہ وار قرآنی محافل کا انعقاد شروع کیا ہے جس میں قرآن کمپلیکس کے قاریان قرآن شرکت کریں گے۔

یہ بابرکت محافل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ الہندیہ برانچ کے زیر نگرانی منعقد کی جائیں گی۔

اس سلسلے کی منعقد کی جانے والی پہلی قرآنی محفل کا آغاز قاری حسین القزوینی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اس کے بعد قاری حسن الجنابي نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی۔ محفل کا اختتام مقامات مقدسہ کربلا کے قاری سید عبد الله زهير الحسيني کی خوبصورت تلاوت قرآن سے ہوا۔

مرتب کئے گئے شیڈیول کے مطابق یہ ہفتہ وار بابرکت محافل ہر جمعہ کو منعقد کی جائیں گی جن میں تلاوت قرآن کریم کے علاوہ متعدد مذہبی و علمی سرگرمیاں جیسے کہ ثقافتی و تعلیمی لیکچرز، فکری مقابلے اور ڈائیلاگ سیشنز شامل ہیں، بھی منعقد کئے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: