الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ایک نوجوان کے نچلے دھڑ کے متعدد پیچیدہ فریکچرز کو کامیابی سے فکس کیا ہے

الکفیل ہسپتال کی ایک میڈیکل ٹیم نے ایک نوجوان کے نچلے دھڑ کے متعدد پیچیدہ فریکچرز کو کامیابی سے فکس کیا ہے۔

ہسپتال کے آرتھوپیڈکس اور ٹراماٹولوجی کے ماہر ڈاکٹرحسام عجمي الغانمي نے کہا کہ الکفیل ہسپتال میں دستیاب جدید آلات اور ٹیکنالوجیز ہمارے آپریشنز کی کامیابی کا سب سے اہم عنصر ہیں، اس کے علاوہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل معاون طبی اور تکنیکی عملہ ایسے پیچیدہ اُریشنز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "الکفیل ہسپتال میں ایسے پیچیدہ اور ایک سے زیادہ متعدد فریکچر کے آپریشنز اعلیٰ کامیابی کی شرح کے ساتھ کئے جا رہے ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں تیس سال کے ایک نوجوان کا آپریشن کیا گیا تھا جو ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں فیمر، ٹیبیا اور پیٹیلا کی ہڈیوں میں متعدد فریکچرز کا شکار ہوا تھا۔ یہ آپریشن کامیاب رہا، کیونکہ آپریشن میں فریکچرز کوفکس کرنے کے لیے خصوصی مواد اور تکنیک کا استعمال کیا گیا تھا، اور اب اس نوجوان کی صحت کی حالت بہتر ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: