شعبہ فکرو ثقافت کے وفد کی مستنصریہ یونیورسٹی میں منعقد کی جانے والی تیرہویں علمی کانفرنس میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت کے وفد نے مستنصریہ یونیورسٹی میں منعقد کی جانے والی تیرہویں علمی کانفرنس میں شرکت کی۔ یہ کانفرنس (تنوع کا مستقبل، حقیقت اور چیلنجز) کے عنوان سے فکیلٹی آف پولیٹیکل سائنس کی جانب سے منعقد کی فگئی تھی۔

وفد کی نمائندگی ڈیپارٹمنٹ کے سنٹر فار افریقن سٹڈیز نے کی۔

مرکز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ "ایسی کانفرنسیں ریاست کی تعمیر اور قومی تشخص کو مستحکم کرنے میں شہریت کے کردار کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اداروں کی تعمیر، انصاف کے حصول اور معاشروں میں تنوع کے تحفظ اور پرامن بقائے باہمی کے لئے قانون کے کردار کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ "مرکز نے مستنصریہ یونیورسٹی میں فکیلٹی آف پولیٹیکل سائنس کی تیرھویں سائنسی کانفرنس میں شرکت عراق میں سائنسی اور علمی اداروں کے ساتھ سائنسی اور علمی روابط کے قیام کے لئے اپنے جاری پروگرام کے فریم ورک کے تحت کی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: