الکفیل یونیورسٹی میں طلباء کی طرف سے تیار کی گئی سائنسی مصنوعات و ماڈلز کی نمائش

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے منسلک الکفیل یونیورسٹی نے کالج آف ٹیکنیکل انجینئرنگ کے تیسرے مرحلے کے طلباء کی طرف سے تیار کی گئی سائنسی مصنوعات و ماڈلز کی نمائش کا انعقاد کیا ہے۔

الکفیل یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورس محمد شهيد الدهان نے کہا کہ "طلبہ کے سائنسی پراجیکٹس اور ماڈلز نہ صرف ان کی نظریاتی اور عملی صلاحیتوں کے عکاس ہیں بلکہ ان ماڈلز سے (ان کے نتائج کی بنیاد پر) عملی طور پر بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "نمائش میں کالج آف ٹیکنیکل انجینئرنگ کے تیسرے مرحلے کے طلباء کی طرف سے تیار کئے گئے سائنسی منصوبے اور ماڈلز شامل تھے، اور ہم نے چوتھے مرحلے کے طلباء کے لیے گریجویشن پراجیکٹس کی نمائش کے انعقاد اور تیاریوں پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: