الکفیل پبلک انوسٹمنٹ کمپنی نے مقامی مارکیٹ کو پولٹری مصنوعات فراہم کرنے کے لیے انڈوں کی ہیچنگ کا عمل شروع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی الکفیل پبلک انوسٹمنٹ کمپنی نے مقامی مارکیٹ کو برائلر اور انڈے دینے والی مرغیوں کی فراہمی کے لیے انڈوں کی ہیچنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

کمپنی میں زرعی اور لائیو سٹاک امور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرعلي مزعل لايذ نے کہا، "کمپنی نے مقامی مارکیٹ کی پولٹری ضرویات پوری کرنے اور قومی سطح پر اس صنعت کو سپورٹ کرنے کے لیےانڈوں کی ہیچنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "الکفیل ہیچریز اور انکیوبیٹر جدید اور معیاری ہیں، اور ان کا شمار دنیا کی بہترین ہیچریز میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا، "یہاں ہیچنگ کے لئے استعمال ہونے والے انڈوں کی انواع و اقسام اور ان کے ماخذ سے متعلق معلومات کو باقاعدہ دستاویزی شکل دی جانی ہے اور دونوں انڈے اور ہیچری مصنوعات کی جدید لیبارٹری ٹیسٹوں کے ذریعے جانچ بھی کی جاتی ہے۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "یہاں کام کرنے والے سٹاف کے پاس اس شعبے میں تجربہ اور اعلیٰ مہارت ہے اور کمپنی عراق میں اس صنعت سے وابستہ کے بہت سے پولٹری پراجیکٹس کو سپورٹ کر رہی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم یہاں (6) سے زیادہ ہالز میں تقریبا (650) ہزار انڈوں کی ہیچنگ کر رہے ہیں، اس طرح ایک ہال کی پیداواری صلاحیت (85) ہزار چوزوں سے زیادہ ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: