قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے (قرآن کریم اور نہج البلاغہ) کے عنوان سے ایک قرآنی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے کربلا گورنریٹ کے نواحی شہر الہندیہ میں (قرآن کریم اور نہج البلاغہ) کے عنوان سے ایک قرآنی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

یہ سمپوزیم قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ الہندیہ برانچ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔

سمپوزیم کا آغاز قاری (مصطفی الموسوی) نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، اس کے بعد اس سمپوزیم کے لیکچرر شیخ ہانی الربیعی نے کتاب خدا اور نہج البلاغہ کے مطالعہ کی اہمیت سے متعلق متعدد قرآنی و فکری موضوعات پر بات کی۔ اس سمپوزیم میں اعلی قرآنی، علمی اور دینی شخصیات سمیت مومنین کے ایک گروپ نے شرکت کی۔

یہ سمپوزیم الہندیہ کے حسينية السبط الأكبر(عليه السلام) واقع حيّ الصناعة میں منعقد کیا گیا تھا اور قرآن انسٹی ٹیوٹ الہندیہ برانچ کی طرف سے منعقد ہونے والےماہانہ سمپوزیمز میں سے ایک ہے، جس کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں قرآنی علوم اور تعلیمات اہلبیت علیہم السلام کو فروغ دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: