حضرت عباس(ع) کے مرقد کے سامنے کھڑا شہید کا والد شہادت کے راستے پہ ثابت قدم رہنے کے عہد کی تجدید کر رہا ہے.(ویڈیو)

شہید کا والد الحاج ميثم
لا یوم كیومك یا ابا عبد اللہ..... اے ابا عبد اللہ حسین علیہ السلام کوئی دن بھی آپ کے دن کی مانند نہیں.....
حضرت امام حسن علیہ السلام کا یہ فرمان آج بھی دنیا کے کانوں میں گونج رہا ہے اور حریت پسندوں اور شہادت کی راہ پہ چلنے والوں کے لئے تمام مشکلات اور مصائب کو بے معنی بنا رہا ہے کیونکہ امام حسین علیہ السلام نے حریت و آزادی، انسانی اقدار کی سر بلندی اور اصلِ اسلام کو دنیا تک پہنچانے کے لئے جن مصائب کا سامنا کیا اُن مصائب کے سامنے آج کے مصائب اور حق کے طرفداروں کی مشکلات بہت ہی معملولی محسوس ہوتی ہیں.....
حق کی سر بلندی کے لئے مصائب کا سامنا کرنے والا ہر شخص امام حسین علیہ السلام کے مصائب کو یاد کر کے صبر اور وفا کی راہ میں ثابت قدم رہتا ہے......
زِیر نظر ویڈیو میں عالمی دہشت گردوں کے خلاف جہاد کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے شہید کا والد حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح کے سامنے کھڑا ہو کر اھل بیت علیھم السلام سے تجدید عہد کر رہا ہے اور حق کی سر بلندی کے لئے شہادت کے راستے پہ ثابت قدم رہنے کے عزم کا اظہار کر رہا ہے.
شہید کا والد ہونے کا شرف حاصل کرنے والے اس مومن الحاج ميثم نے بتایا کہ جب عالمی دہشت گردوں نے عراق کی مقدس سرزمین کو اپنے نجس قدموں سے روندنا شروع کیا تو اس وقت میرا بیٹا شہید حیدر زیارات کی غرض سے ایران گیا ہوا تھا لیکن جب اسے وہاں خبر ملی کہ عالمی دہشت گردوں نے عراق پر باقاعدہ حملہ کر دیا ہے تو وہ اپنے پورے پروگرام کو ترک کر کے فوراً اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عراق واپس آ گیا اور ملک کے دفاع کے لئے جہاد کا فتوی سننے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر جہاد کے لئے روانہ ہو گیا چند دن تک بغداد کے ایک قریبی علاقہ میں اپنے فرائض سر انجام دیتا رہا چند دن گزرنے کے بعد سیکورٹی انچارج نے شہید حیدر کو چند دن کے لئے واپس گھر جانے کو کہا لیکن شہید حیدر نے گھر جانے سے انکار کر دیا اور دہشت گردوں کے ساتھ جاری اگلے معرکے میں شامل ہونے کا اصرار کیا جس کی وجہ سے شہید حیدر کو اگلے معرکے کے لئے بھی سیکورٹی فورسز کے ساتھ شامل کر لیا گیا اس معرکے میں وہ بہت بہادری سے جنگ کرتا رہا اور بالآخر انسانیت کے دشمنوں کے خلاف جنگ لڑتے لڑتے شہادت کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا......

ویڈیو دیکھنے کے لیے یہ لنک استعمال کریں:
http://alkafeel.net/ar-news/index.php?id=1895
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: