الکفیل میوزیم کی جانب سے عجائب گھر کے عالمی دن کے موقع پر ایک علمی سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل میوزیم کی جانب سے عجائب گھر کے عالمی دن کے موقع پر ایک علمی سمپوزیم کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ سمپوزیم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن علیہ السلام ہال میں (الکفیل میوزیم اور تاریخی اور علمی دستاویزات میں اس کا کردار) کے عنوان سے منعقد کیا جائے گا جبکہ کالج آف آرٹس بغداد یونیورسٹی کے آرکیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر حیدر فرحان السبیہاوی لیکچر دیں گے اور اس سیشن کی نظامت عجائب گھر کے نائب سربراہ ڈاکٹر شوقی الموسوی کریں گے۔


میوزیم نے اس سلسلے ماہرین، محقیقین اور آثار قدیمہ میں دلچسپی رکھنے والے افراد اس سمپوزیم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ یہ سمپوزیم 18 مئی 2023 کو منعقد کیا جائے گا اور اس کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم (ZOOM) درج ذیل لنک کے ذریعے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
https://alkafeel-edu-iq.zoom.us/ j/3765490911

یہ سمپوزیم الکفیل میوزیم کی طرف سے منعقدہ سمپوزیمز کی ایک سیریز کا حصہ ہے، جس کا مقصد اس دن سے متعلق آگاہی اور شعور کو پھیلانا اور قیمتی اشیاء اور تاریخی مخطوطات کو محفوظ کرنے اور دستاویز کرنے میں میوزیم کے کردار کو ظاہر کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: