روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر سید افضل الشامی نے صحن کی دیکھ بھال کے شعبہ کے عہدیداران اور سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی، تاکہ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا جا سکے۔
اس میٹنگ میں متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر نے صحن کی دیکھ بھال کے شعبہ کے ملازمین کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز کو بھی سنا اور زائرین کو فراہم ی جانے والی خدمات سے متعلق اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی، تاکہ زیارت کے لیے آنے والے مقامی اور غیر ملکی زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جاسکیں اور وہ مراسم زیارت کو آسانی سے ادا کر سکیں۔
مذکورہ بالا شعبہ کے احمد کریم نے کہا، "متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر سید افضل الشامی نے ہمیں زائرین کی خدمت سے متعلق اہم اور قیمیتی تجاویز اور مشورے بھی دیئے۔"
انہوں نے مزید کہا، " ان کی جانب سے دیئے گئے مشورے اور تجاویز روزمرہ کے کاموں میں کارکردگی کو بہتر بنانے اور زائرین کرام کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں معاون اور مددگار ہیں۔"
مذکورہ بالا شعبہ کے ایک اور اہلکار سید حیدر رحیم نے بتایا کہ ملاقات میں زائرین کو مراسم زیارت اور عبادت کے دوران فراہم کی جانے والی خدمات کے طریقہ کار اور حرم مقدس میں داخلے ہونے اور باہر جانے سے متعلق مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔