حضرت امام جعفر صادق (ع) کی شھادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حزن وملال کے مظاہر

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شھادت کی یاد میں پورے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں سوگ کے مظاہر واضح ہیں اور ہر طرف سیاہ چادریں اور
سیاہ عَلَم آویزاں ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن کی دیکھ بھال کے شعبے کے معاون سربراہ سید زین العابدین عدنان نے کہا کہ "ہمارے شعبے کے عملے نے امام صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے قریب آتے ہی حزن وملال کے اظہار اور اعلانِ سوگ کے طور پر پورے روضہ مبارک مبارک میں سیاہ عَلم اور بینرز آویزاں کر دیے ہیں۔ چھٹے امامؑ کے یوم شھادت پر پورے روضہ مبارک میں روشنیوں کا رنگ سرخ کر دیا گیا ہے اور باب القبلہ اور باب امام حسین(ع) پربڑے بڑے تعزیتی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے امام حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی المناک شھادت کے احیاء کے لیے متعدد عزائی پروگراموں کو ترتیب دیئے ہیں جن میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں صبح و شام مجالس عزاء کا انعقاد، دونوں مقدس روضوں کی جانب سے ماتمی جلوس کی برآمدگی اور دیگر مراسم عزاداری شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حضرت امام جعفر صادق بن امام محمد باقر علیہما السلام کی ولادت باسعادت 17ربیع الاول 80ہجری کو مدینہ منورہ میں ہوئی اور آپ کی شہادت 25 شوال 148ہجری میں مدینہ میں ہی ہوئی۔ آپ علیہ السلام کی مدت امامت (34) سال ہے۔ آپ علیہ السلام اپنے والد امام محمد باقر علیہ السلام اور اپنے دادا امام السجاد اور امام الحسن علیہم السلام کے ساتھ ہی البقیع میں دفن ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: