روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

یہ مجلس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تشریفات ہال میں منعقد کی گئی جس میں روضہ مبارک کے خدام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس مجلس عزاء سے مبلغ شيخ نعيم الساعدي نے خطاب کرتے ہوئے امام علیہ السلام کے فضائل و مناقب، علمی خدمات اور مصائب بیان کئے اور مذہب اہل بیت علیہم السلام کی حفاظت و بقاء کے لئے آپ علیہ السلام کی کوششوں اور قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

مبلغ شیخ نعیم الساعدی نے اس مجلس عزاء کے دوران حضرت امام صادق علیہ السلام سے متعلق تین موضوعات پر بات کی، جن میں سے پہلا امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرت طیبہ اور دین اسلام کی خاطر ان کی قربانیوں سے متعلق تھا۔

اس مجلس عزاء کا دوسرا پہلو امام علیہ السلام کی علمی خدمات سے متعلق تھا۔ انہوں نےکہا کہ آپ علیہ السلام نے دینی و سائنسی علوم کی ترویج و ترقی کے لئے عالم اسلام کی سب سے بڑی دینی درس گاہ اور یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جہاں فقہ کے علاوہ ریاضی، فلکیات، فزکس، کیمسٹری سمیت تمام جدید علوم کی تعلیم دی جاتی تھی اور جس میں ہزاروں مسلم دانشوروں نے تربیت حاصل کی۔

مجلس کا تیسرا موضوع امام صادق علیہ السلام سے منسوب بعض روایات اور احادیث کے بارے میں گفتگو سے متعلق تھا۔ مجلس کے اختتام پر مبلغ شیخ نعیم الساعدی اہل بیت علیہم السلام کے مصائب اور مشکلوں کو یاد رکھنے کے لیے مجالس عزاء کے انعقاد اور ان کی اہمیت پر بات کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: