آیت اللہ العظمیٰ سید سیستانی(دام ظلہ) کے عراق کے دفاع کے لیے دئیے گئے فتوی کی تشریح کے لیے دروس اور مجالس کا انعقاد


روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن کے سربراہ علامہ شیخ صلاح کربلائی نے بتایا ہے کہ عراق اور مقامات مقدسہ کے دفاع کے لیے دئیے گئے آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے فتوی کی تشریح و توضیح اور اس میں موجود مختلف جزئیات کا بیان کرنے کے لیے دینی امور کا سیکشن روضہ مبارک کے اندر اور مختلف علاقوں میں مجالس، محافل اور اخلاقی دروس کا انعقاد کر رہا ہے اور اسی طرح اس سلسلہ میں لوگوں کے مختلف ذرائع سے آنے والے سوالات کے بھی جوابات دے رہا ہے تا کہ اس فتوی کی تمام شقیں عوام پر واضح ہو سکیں اور لوگ زیادہ سے زیادہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر عالمی دہشتگردوں کا قلعہ قمعہ کر سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: