روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد کی نینویٰ میں دہشت گرد انہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت و اظہار یکجہتی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے نینویٰ گورنریٹ کے نواحی شہر برطلة میں حالیہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کو تعزیت پیش کی اور اس حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کی گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے سربراہ شیخ حیدر العارضی نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی خصوصی ہدایت پر ہم نے نینویٰ گورنریٹ کے نواحی شہر برطلة میں حالیہ دہشت گردانہ حملے میں شہداء کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور زخمیوں کی عیادت کی اور انھیں اعلی دینی قیادت آیت اللہ سید علی الحسینی السیستانی (دام ظلّه) کا دعائیہ پیغام بھی پہنچایا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "روضہ مبارک عراق کے مختلف علاقوں میں شہداء کے خاندانوں اور زخمی ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے لئے اپنی حمایت وامداد جاری رکھے ہوئے ہے اور روضہ مبارک کے وفود ان کی ضروریات کے بارے میں جاننے اور ان سے ملاقات کرنے کے لیے وقتا فوقتا دورے کرتے ہیں"۔

اس موقع پرشہدا کے لواحقین اور زخمیوں نے روضہ مبارک کے اس ہمدردانہ اقدام اوراس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دینے، انھیں حوصلہ اور تسلی دینے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: