روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ نے بغداد میں پرائمری مرحلے سے 100 طالبات کی شرکت کے ساتھ سمر کورسز کا آغاز کر دیا ہے۔
وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کی ڈائریکٹرسيدة أنوار عبد الرزاق نے کہا، " پرائمری مرحلے کی طالبات کی کثیر تعداد قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کے سمر کورسز میں داخلے کی خواہش مند ہے اور ہمیں ان کورسز کے انعقاد پر والدین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا، "یہ طبقہ بہت اہم ہے اور ان کے ذہنوں کو قرآنی علوم اور حق کی معرفت سے روشناس کرانا ضروری ہے۔"
انہوں نے بتایا کہ سمر قرآن کورسز کے لئے خصوصی نصاب تیار کیا گیا ہے اور طالبات کو پانچ کلاسوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سمر کورسز میں داخلے کے لئے رجسٹریشن کا عمل ابھی بھی جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ طالبات کی بڑی تعداد ان کورسز میں شرکت کرے گی۔"