امام حسن(ع) کے بارے میں تالیفی مقابلہ میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے مؤلفین۔۔۔۔۔

اہل حلہ کی طرف سے حضرت امام حسین اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے زیر سر پرستی 14 تا 16 رمضان 1435ھ کو ساتویں سالانہ جشن امام حسن مجتبی(ع) کا انعقاد ہو رہا ہے یہ جشن مقام رد الشمس میں اس شعار کے تحت اس سال منایا جا رہا ہے کہ ’’ امام حسن مجتبی(ع) ہی مومنین کی عزت اور مسلمین کی اصلاح کے علمبردار ہیں ‘‘
اس جشن کی تقریبات میں امام حسن(ع) کے بارے میں تالیفی مقابلہ بھی شامل ہے جس میں شرکت اور تالیفات ارسال کرنے کے سلسلہ میں پہلے سے اعلان کر دیا گیا تھا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت کے سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور جشن کی انتظامی کمیٹی کے رکن سید عقیل یاسری نے بتایا ہے کہ تالیفی مقابلے میں اٹھارہ کتابیں وصول کی گئیں ہیں کہ جن میں سے بہترین تالیف کے انتخاب کے لیے ایک علمی کمیٹی تشکیل دی گئی کہ جس نے تمام کتابوں کا مطالعہ کرنے کے بعد تین کتابوں کو سب سے بہترین تالیف قرار دیا ہے ان کتابوں کے مولفین اور ان کے انعامات کا اعلان جشن کے افتتاحی تقریب میں کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: