قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسکول طلباء کےاعزاز میں تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے کربلا کے نواحی علاقے الہندیہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسکول طلباء کےاعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب کے انعقاد کا مقصد نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کی کوششوں کو سراہنا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور دوسروں طلباء کو بہترین کارکردگی دکھانے کی ترغیب دینا ہے۔

یہ اعزازی تقریب الہندیہ میں لڑکوں کے مڈل اسکول مدرسہ صفّين للبنين میں منعقد کی گئی تھی جس میں ماہرین تعلیم، اساتذہ، طلباء اور ان کے والدین نے شرکت کی۔

قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ/ الہندیہ برانچ کے سربراہ سید حامد المرعبي نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "طلباء کی جانب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ اور کامیابی والدین اور تدریسی عملے کے مشترکہ تعاون اور نتیجہ خیز رابطے کا ثمر ہے۔"

انہوں نے اپنی تقریر میں تمام حاضرین پر زور دیا کہ وہ قرآنی انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیوں سے باخبر رہیں اور ابدی کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے تعلیمات ثقلین سے متمسک رہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: