شعبہ فکرو ثقافت اور وزارت ثقافت کے درمیان مشترکہ تعاون کے قیام کے لئے اتفاق رائے

روضہ مبارک حجرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت کے وفد، جس کی نمائندگی عراقی سینٹر فار ڈاکومینٹیشن آف ایکسٹریمسٹ کرائمز نے کی، نے وزارت ثقافت کے ساتھ مشترکہ تعاون کے قیام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عباس القریشی نے کہا، "مرکز نے بعث پارٹی کے دور میں عراقیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور بربریت کو آشکار کرنے اور موجودہ نسلوں کو ان مصائب اور آلام سے آگاہ کرنے کے لئے عجائب گھروں کے قیام اور نمائشوں کے انعقاد کی اہمیت پر بات کی۔ "

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات جو عراقیوں کو بربریت کا نشانہ بنانے اور ان کی نسل کشی کے لئے جئے گئے انھیں دستاویز کرنا اور انھیں موجودہ اور آنے والی نسلوں تک پہنچانا نہایت اہم ہے۔"


وزیر ثقافت کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر سعد بشیر اسکندر نےعراقیوں کے خلاف بعث پارٹی اور انتہا پسند تکفیری گروہوں کے جرائم کو دستاویزی شکل دے کر عراقی یادداشت کو محفوظ رکھنے کے لیے مرکز کے کام اور کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے ایک خصوصی میوزیم اور ایک یادگار جو مختلف ادوار کے دوران لوگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے متعلق ہیں، کے قیام کے لئے مرکز کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
اس اجلاس کے دوران جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بالخصوص عراقیوں کے خلاف بعث پارٹی کے جرائم کو دستاویز کرنے میں مشترکہ تعاون کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: