روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی وژن (2024-2027) کے اسٹریٹجک پلان کی تیاری پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اجلاس میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد نے وژن (2024-2027) کے اسٹریٹجک پلان کی تیاری پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مجلس الوزراء کے جنرل سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے اجلاس میں شرکت کی۔

اس اجلاس میں کوالٹی مینجمنٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کونسل آف منسٹرز کے سیکرٹریٹ میں نیشنل کوالٹی ٹیم کی اسٹریٹجک پلاننگ ٹیم کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نیشنل کوالٹی ٹیم میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نمائندے سید رضا کریم العبودی نے بتایا کہ یہ ایک اہم اجلاس تھا کیونکہ یہ معیار کے تعین کے لیے مستقبل کا روڈ میپ تیار کرتا ہے اور ملک میں انتظامی شعبہ جات کے کارکردگی کو جانچنے کے ساتھ ساتھ کوالٹی کنٹرول پر عمل پیرا ہونے، کارکردگی کو بہتر بنانے، سرکاری و نجی شعبہ جات کی خدمات اور شعبوں کے معیار کو بہتر بنانے اور شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی شرائط کا پابند بناتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹریٹجک پلاننگ ٹیم حکومتی اداروں کے ساتھ وقتاً فوقتاً ملاقاتیں کرے گی تاکہ اسٹریٹجک پلان کو مرتب کرنے میں اہم امور پر مشاورت کی جاسکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: