روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی سید احمد الصافی نے تعلیمی و تدریسی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے العمید ایجوکیشنل کمپلیکس کا دورہ کیا۔ انھیں اس دورے کے دوران العمید ایجوکیشنل گروپ کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئیٍٍ۔
ٍ
سید احمد الصافی نے اس دورے کے دوران بچوں کی تعلیمی سطح کو بلند کرنے، ان کی ذہنی و علمی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے جدید تعلیمی و تدریسی ذرائع و ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔
العمید ایجوکیشنل کمپلیکس پہنچنے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر حسن داخل، ان کےانتظامی معاون سید یوسف الطائی، العمید ایجوکیشنل گروپ کے ڈائریکٹر (بوائز-گرلز) ڈاکٹر حيدر الأعرجي اور پروفیسر منى وائل عباس نے سید احمد الصافی کا استقبال کیا۔