عراقی ایوان نمائندگان کے وفد نے العمید یونیورسٹی کی جدید لیبارٹرز، تدریسی طریقوں اور اس کے مخصوص تعلیمی ماحول کو بے حد سراہا ہے۔

عراقی ایوان نمائندگان کے وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی العمید یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ وفد نے العمید یونیورسٹی میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجیز، تدریسی طریقوں اور اس کے مخصوص تعلیمی ماحول و جدید تجربہ گاہوں کو بے حد سراہا۔

دورہ کرنے والے وفد میں عراقی ایوان نمائندگان میں پارلیمانی ہائیر ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مزاحم الخياط، کمیٹی کے نائب چیئرمین ڈاکٹر ياسين العامري اور کمیٹی کے ایک رکن ڈاکٹر فراس المسلماوي شامل تھے۔

وفد کا استقبال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضال الشامی، العمید یونیورسٹی کےچانسلر ڈاکٹر مؤيد الغزالی، ان کے معاون برائے سائنسی امور ڈاکٹر میثم حامد القنبر اور العمید یونیورسٹی سے منسلک کالجز کے پرنسپلز اور تدریسی عملے نے کیا۔

پارلیمانی وفد نے یونیورسٹی کے ہالز، متعدد فیکلٹیز، لیبارٹریز اور کلاس رومز کا دورہ کیا۔

وفد نے یونیورسٹی کی جدید لیبارٹری اور یونیورسٹی کے مخصوص تعلیمی ماحول کی تعریف کی اور وفد کے اراکین نے یونیورسٹی کو بنیادی ڈھانچے، سائنسی نصاب، ماہر اور تجربہ کار تدریسی عملے، جدید تعلیمی نظام اور پروگرام کے لحاظ سے ایک ممتاز اعلیٰ سطحی تعلیمی ادارہ قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: