قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے اساتذہ کے لیے منعقد کیا جانے والا تیسرا ترقیاتی کورس اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے اساتذہ کے لیے منعقد کیا جانے والا تیسرا ترقیاتی کورس اختتام پذیر ہو چکا ہے۔

یہ کورس دینی علوم کے طلباء کے لیے مرتب کئے گئے قرآنی منصوبے کا حصہ ہے، اور قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے زیر نگرانی منعقد کیا گیا تھا۔

یہ کورس علوم القرآن ، احکام تلاوت، وقف اور ابتداء، قرآنی خطاطی، صوت والتنغيم، تحقیق، اور طریقہ تدریس سے متعلق اسباق پر مشتمل تھا۔

اس کورس کے اختتام پر شرکاء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا۔

مدرسے کے پروفیسرز اور طلباء کی جانب سے اس کورس کے انعقاد کو بے حد سراہا گیا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: