حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے کے جشن میلاد کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی قدرتی گلابوں اور پھولوں سے آرائش

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں قائم صحن کی دیکھ بھال کے شعبہ نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے کے جشن میلاد کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو خوشیوں کے مظاہر اور قدرتی گلابوں اور پھولوں سے سجایا ہے۔

مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ سید خلیل مہدی هنون نے کہا کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی یوم ولادت باسعادت کے قریب آتے ہی ہمارے عملے نے روضہ مبارک میں خوشی کے مظاہرپھیلانا شروع کردیئے تھے۔ اس پر مسرت دن کے حوالے سے روضہ مبارک کی قدرتی گلابوں اور پھولوں سے تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ روضہ مبارک میں جگہ جگہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے فضائل اور مراتب اور مبارک باد پر مشتمل خوبصورت بینر لگائے گئے ہیں اور رنگ برنگی لائٹس نے روضہ مبارک کی آرائش کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس مبارک دن کی یاد میں حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین میں عطر، گلاب اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: