نجف اشرف میں موجود اعلی دینی قیادت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ذیقعد کا چاند نظر آ گیا ہے لہٰذا کل بروز اتوار 21 مئی 2023 عیسوی کو ذیقعد 1444 ہجری کی پہلی تاریخ ہو گی۔
خدا سے دعا ہے کہ وہ اس ماہ کو تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لیے خیر و برکت اور نا ختم ہونے والی خوشیوں کی ابتداء قرار دے۔