روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حضرت امام رضا علیہ السلام اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حضرت امام رضا علیہ السلام اور ان کی بہن حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد معروف شعراء زین العابدین السعیدی اور محمد فاطمی نے اہلیبیت علیہم السلام سے اپنی محبت اور مودت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اپنے مخصوص انداز میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد سید حمودی الموسوی، سید ابراہیم الشریفی اور سید علی العنبر نے خوبصورت قصیدے پڑھے۔

روضہ مبارک حجرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت کے سربراہ سیدعاقل الیاسری نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ائمہ اہل بیت علیہم السلام کے ایام اور مناسبات کے احیاء کے تقریبات کا انعقاد کرتا ہے اور حضرت امام رضا علیہ السلام اور ان کی بہن حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ایام ولادت باسعادت کو منانے کے لئے اس جشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ "اس پرمسرت تقریب میں زائرین اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ پرمسرت تقریب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب قبلہ کے سامنے منعقد کی گئی تھی جس میں ملک کے نامور شعراء کرام اور رادود حضرات نے شرکت کی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: